آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور فاٹا کے عوام نے اپنے کشمیری بھائیوں کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں

File Photo

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لے:مسعود
18 اپریل 2017 (19:19)
0

آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر دنیا کی واحد تحریک ہے جہاں ہزاروں نہتے کشمیری مسلح اور بے رحم بھارتی فوج کے مظالم کا مقابلہ کررہے ہیں۔
منگل کے روز پشاور میں ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لینا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور فاٹا کے عوام نے اپنے کشمیری بھائیوں کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔


comments powered by Disqus