چودھری نثار نے کہا کہ کارآمد دستاویزات کے بغیر آنے والے غیر ملکیوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

ویز ا قوانین پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے،وزیر داخلہ
18 اپریل 2017 (18:19)
0

اسلام آباد میں منگل کے روز اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں داخلے کی اجازت نامے معطل ہونے کے بعد کارآمد ویزے یا امیگریشن کی کارروائی کی تکمیل کے بغیر پاکستان میں داخل ہونے والے غیر ملکیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
اجلاس کی صدارت وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی۔
انہوں نے اپنی وزارت سے کہا کہ ایسے تمام ہوائی اڈوں اور داخلے کے مقامات کی نشاندہی کی جائے جہاں غیر ملکی وفود شکار کیلئے آتے ہیں اور امیگریشن اور کسٹمز کلیئرنس کے قواعدوضوابط تیار کئے جائیں۔
وزیر نے کہا ایف آئی اے ، سول ایوی ایشن اور وزارت اس کو یقینی بنائے کہ وزارت داخلہ سے پیشگی کلیئرنس کے بغیر کسی جہاز کو ملک میں اترنے کی اجازت نہ مل سکے۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کسی کو بھی امیگریشن کی کارروائی مکمل کئے بغیر پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔


comments powered by Disqus