نوازشریف نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کے ذریعے صارفین کو ریلیف دیا جانا چاہئے۔

وزیر اعظم کی توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت
18 اپریل 2017 (17:57)
0

وزیراعظم نوازشریف نے پانی وبجلی کی وزارت کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک میں بجلی کی قلت پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے۔
انہوں نے یہ بات منگل کے روز اسلام آباد میں توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کے ذریعے صارفین کو ریلیف دیا جانا چاہئے۔
متعلقہ محکموں کی غفلت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں نے موسم کی شدت اور ڈیموں میں پانی کی کمی کے تناظر میں احتیاطی اقدامات کیوں نہیں اٹھائے۔
وزارت پانی وبجلی نے بتایا کہ گرمی کی شدت بڑھنے اور ڈیموں میں پانی کم ہونے کی وجہ سے بجلی کی طلب میں اچانک اضافہ ہوا ہے۔
وزارت نے یقین ظاہر کیا کہ مستقبل قریب میں ڈیموں میں پانی کی سطح میں اضافہ سے پن بجلی کی پیداوار بڑھے گی۔
وزیراعظم نے پانی وبجلی کی وزارت کے عہدیداروں کی کارکردگی پر عدم اطمینان ظاہر کرتے ہوئے غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ۔


comments powered by Disqus