وزیر داخلہ نے یہ بات منگل کے روز گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات کے دوران کہی۔

File photo

وفاقی حکومت کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہے:نثار
18 اپریل 2017 (17:34)
0

گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے منگل کے روز اسلام آباد میں ایک ملاقات کے دوران صوبہ سندھ خصوصاً کراچی کی مجموعی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
وزیر داخلہ نے اس موقع پر کہا کہ کراچی میں سیکورٹی کی صورتحال میں بہتری سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے اور رینجرز نے اس مقصد کیلئے اہم کردارادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رینجرز کی قربانیوں سے سب واقف ہیں۔
چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی آپریشن کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن سیاسی جماعتوں سمیت تمام فریقوں کے مطالبے پر شروع کیا گیا تھا۔