اس موقع پر سیکرٹری صحت محمد ایوب شیخ نے صدر کو ادویات کی قیمتوں کے بارے میں وزارت کی پالیسی سے متعلق آگاہ کیا

ادویات کی قیمتیں عوام کی پہنچ میں ہونی چاہئیں :صدر ممنون حسین
18 اپریل 2017 (17:26)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتیں عوام کی پہنچ میں ہونی چاہئیں تاکہ کم آمدنی والا طبقہ بھی صحت کی سہولتیں حاصل کرسکے۔
وہ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے سیکرٹری محمد ایوب شیخ سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے منگل کو اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی ۔
صدر نے مقامی طور پر تیار کردہ ادویات کی عالمی ادارہ صحت سے تصدیق کیلئے لیبارٹری کو جلد فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ادویات کی برآمدات بڑھائی جاسکیں۔
ہیپا ٹائٹس سی کیلئے جان بچانے والی دوا کی تیاری اور کم قیمت دستیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ دیگر ضروری ادویات کی تیاری پر بھی توجہ مرکوز کی جائے۔
صدر نے اسلام آباد اور لاہور میں عالمی ادارہ صحت کے معیارات کے مطابق ادویات کی جائزہ لیبارٹریاں قائم کرنے پر وزارت کی کوششوں کی تعریف کی ۔
اس موقع پر سیکرٹری صحت محمد ایوب شیخ نے صدر کو ادویات کی قیمتوں کے بارے میں وزارت کی پالیسی سے متعلق آگاہ کیا۔