منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ملک کے پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لائیں گے

File photo

اربوں ڈالر مالیت کے منصوبوں سے بجلی کا بحران ختم ہوگا:احسن
18 اپریل 2017 (17:23)
0

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے منگل کو سندھ یونیورسٹی جامشورو میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے سیاسی ، اقتصادی اور سماجی پہلوئوں کے موضوع پر تین روزہ عالمی کانفرنس کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اربوں ڈالر مالیت کے منصوبوں سے بجلی کا بحران ختم ہوگا اور ملک اقتصادی ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ویژن2025 ء کے اہداف کے حصول میں ہمارا معاون ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ منصوبے چھوٹے صوبوں کیلئے نہایت مفید ثابت ہوں گے اور ملک کے پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لائیں گے۔