اطلاعات کی وزیر مملکت نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے قوم کے عزم کا عکاس ہیں

پاکستان پرامن ملک ہے اس کے مثبت تشخص کو اجاگر کیا جانا چاہئے:مریم اورنگزیب
18 اپریل 2017 (17:19)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے قوم کے عزم کا عکاس ہیں۔
منگل کے روز اسلام آباد میں قومی ڈیفنس یونیورسٹی میں ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور اس کے مثبت تشخص کو اجاگر کیا جانا چاہئے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت انتہا پسندی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے قومی بیانیے پر کام کررہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ ہم نوجوانوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے نصاب کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔


comments powered by Disqus