برطانوی وزیر اعظم کا قبل ازوقت انتخابات کا اعلان
18 اپریل 2017 (17:11)
0

برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے عام انتخابات قبل از وقت8 جون کو کرانے کا اعلان کیا ہے۔
منگل کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات آنے والے وقت میں سیاسی استحکام کی ضمانت کا واحد راستہ ہیں کیونکہ برطانیہ یورپی یونین سے علیحدگی کیلئے مذاکرات کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات کیلئے راہ ہموار کرنے کی غرض سے قانون سازی متعارف کرائی جائے گی۔
موجودہ قانون سازی کے تحت آئندہ عام انتخابات 2020 تک منعقد نہیں ہونے تھے۔


comments powered by Disqus