تمام ملازمین نے وزیر اعظم کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے عارضی ملازمین کا مستقبل محفوظ ہوجائے گا۔

18 اپریل 2017 (16:39)
0

سی بی اے یونین، یونائیٹڈ سٹاف آرگنائزیشن نے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ، این بی ایچ اسلام آباد میں آج وزیر اعظم محمد نوازشر یف کے عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کے فیصلے کے حق میں ریلی نکالی جس میں مستقل اور عارضی ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ریلی نیشنل براڈ کاسٹنگ ہائوس سے شروع ہوئی اور وزیر اعظم آفس کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔
سی بی اے یونین ، یو ایس او کے صدر چوہدری ارشد، چیئرمین احمد نواز خان اور سیکرٹری جنرل محمد اعجاز نے ریلی کی قیادت کی ۔
تمام ملازمین نے وزیر اعظم کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے عارضی ملازمین کا مستقبل محفوظ ہوجائے گا۔
انہوں نے پاکستان مسلم لیگ نونحکومت کے حق میں نعرے لگائے اور اس سلسلے میں کلیدی کردار ادا کرنے پر وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا بھی شکریہ ادا کیا۔


comments powered by Disqus