ریلوے کے وزیرخواجہ سعد رفیق نے حادثے پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا انہوں نے متعلقہ حکام کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ۔

گوجرانوالہ کے قریب جعفرایکسپریس کی بعض بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
18 اپریل 2017 (16:06)
0

گوجرانوالہ کے قریب آج جعفرایکسپریس کی بعض بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ۔ریل گاڑی پشاور سے کوئٹہ جارہی تھی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں مسافر محفوظ رہے۔

ادھر ریلوے کے وزیرخواجہ سعد رفیق نے حادثے پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا انہوں نے متعلقہ حکام کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ۔
انہوں نے کہاکہ مسافروں کوفوری سہولت فراہم کی جائے اورٹریک کو جلد بحال کیاجائے۔
پاکستان ریلوے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ٹرین کے حادثے کی تحقیقات کی جائیںگی تاکہ اس کی اصل وجوہات کاتعین کیاجاسکے۔

ادھر پاکستان ریلوے نے مسافروں کو لاہور منتقل کرنے کیلئے خصوصی ٹرین بھیجی ہے ۔
حادثے کے تیرہ میں سے دس زخمیوں کو ضروری طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے ۔
ریلوے کے وزیر نے متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ وہ حادثے کے تمام پہلوئوں کی تحقیقاتی رپورٹ چوبیس گھنٹے کے اندر پیش کریں ۔


comments powered by Disqus