وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ منصوبے کیلئے ابتدائی فنڈز فراہم کردئیے گئے ہیں۔

قائداعظم کے مزار کے احاطے میں منی پاکستان منصوبہ جلد شروع کیاجائے گا:عرفان صدیقی
18 اپریل 2017 (15:49)
0

قومی تاریخ اور ادبی ورثہ کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ قائداعظم کے مزار کے احاطے میں منی پاکستان منصوبہ کراچی میں جلد شروع کیاجائے گا ۔وہ آج اسلام آباد میں زبیرایف طفیل کی سربراہی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ منصوبے کیلئے ابتدائی فنڈز فراہم کردئیے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ منصوبہ ملک کے عوام کے درمیان قومی اتحاد اور یکجہتی کوفروغ دے گا ۔