تلاشی کی کارروائی گلبرگ ، ٹیپو سلطان اور کیمیاڑی کے علاقوں میں کی گئی ۔

کراچی پولیس نے 23 ملزموں کو گرفتارکرلیا
18 اپریل 2017 (15:43)
0

کراچی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران 23 ملزموں کو گرفتارکرلیا ہے ۔تلاشی کی کارروائی گلبرگ ، ٹیپو سلطان اور کیمیاڑی کے علاقوں میں کی گئی ۔گرفتارکئے گئے ملزموں کے قبضے سے ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔ کراچی پولیس نے ایک ٹارگٹ کلر یعقوب کو گرفتارکیاہے ۔
جوسال 2014ء میں قاری محمد رحیم اور زمان کے قتل میں ملوث تھا ۔ادھر سیکورٹی فورسز نے آج ہنگو میں دو کلو دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے دہشت گردی کی ایک کارروائی کو ناکام بنادیا ۔