قومی سلامتی کے مشیر نے کہاہے کہ قومی سلامتی ، اچھے نظم ونسق ، انسانی وسائل کی ترقی، خوراک کے تحفظ اور صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ منسلک ہے ۔

سیاسی استحکام قومی سلامتی کی ضمانت ہے: ناصر جنجوعہ
18 اپریل 2017 (15:33)
0

قومی سلامتی کے مشیر ناصرخان جنجوعہ نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام قومی سلامتی کی ضمانت ہے ۔آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا قومی سلامتی ، اچھے نظم ونسق ، انسانی وسائل کی ترقی، خوراک کے تحفظ اور صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ منسلک ہے ۔ ناصر خان جنجوعہ نے کہاکہ قومی سلامتی کوعلاقائی اور عالمی تناظر میں بھی دیکھنا چاہیے۔

قومی سلامتی کے مشیر نے کہاکہ قومی سلامتی کوبہتربنانے کی حکمت عملی کے طورپر ملک کی بین الاقوامی سرحدوں کی نگرانی کو مضبوط بنایاگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ قومی سلامتی کویقینی بنانے کیلئے سائبرمعلومات کاتحفظ انتہائی ضروری ہے ۔