جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے خطے اور دنیا میں قیام امن واستحکام کیلئے امریکی تعاون کایقین دلایا۔

پاکستان خودریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا شکار ہے:آرمی چیف
18 اپریل 2017 (14:53)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان خودریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا شکار ہے اوراپنی سرزمین سے درپردہ لڑائیوں کے الزامات سختی سے مسترد کرتا ہے ۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کی امریکی قومی سلامتی کے مشیر جنرل ایچ آرمیک ماسٹر سے ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہاکہ بری فوج کے سربراہ نے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو اجاگرکیا جن میں تمام رنگ ونسل کے دہشت گردوں کونشانہ بنایاجارہاہے۔
امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے دہشت گردوں اور ان کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے کی کوششوں میں پاک فوج کی کوششوں کوسراہا ۔انہوں نے خطے اور دنیا میں قیام امن واستحکام کیلئے امریکی تعاون کایقین دلایا۔