پانچ اضلاع پشاور ، صوابی، مردان، چارسدہ اورنوشہرہ میں 13ڈیسک پہلے ہی قائم کئے جاچکے ہیں ۔

خیبرپختونخوا حکومت کا صوبے کے تمام ماڈل تھانوں میں خواتین ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ
18 اپریل 2017 (13:33)
0

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام ماڈل تھانوں میں خواتین ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔سرکاری ذرائع نے ریڈیوپاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایاکہ پانچ اضلاع میں تیرہ ڈیسک پہلے ہی قائم کئے جاچکے ہیں ۔

ان میں پشاور ، صوابی، مردان، چارسدہ اورنوشہرہ کے اضلاع شامل ہیں ۔ذرائع نے بتایاکہ باقی اضلاع میں ایسے مزید باون ڈیسک قائم کئے جائیںگے۔


comments powered by Disqus