وہ دوطرفہ تجارت کے فروغ کے بارے میں بات چیت کریںگے

امریکہ کے نائب صدرمائیک پنس آج جاپان پہنچ گئے
18 اپریل 2017 (13:06)
0

امریکہ کے نائب صدرمائیک پنس آج جاپان پہنچ گئے جہاں وہ دوطرفہ تجارت کے فروغ کے بارے میں بات چیت کریںگے۔اس سے پہلے جنوبی کوریاکا دورہ مکمل کرنے پر مائیک پنس نے سیئول میں کاروباری رہنمائوں کو بتایا کہ نئی امریکی انتظامیہ دنیا بھر کے ساتھ تمام تجارتی معاہدوں کاجائزہ لے رہی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ان معاہدوں سے ہمارتے تجارتی شراکت داروں کی طرح ہماری معیشت کو بھی فائدہ پہنچے ۔
وائٹ ہائوس کے حکا م نے کہا کہ ٹوکیو میں اقتصادی اجلاسوں کا مقصد بحرالکاہل کے خطے میں تجارتی معاہدے سے امریکی انخلاء کے بعد مستقبل کی بات چیت کیلئے لائحہ عمل وضع کرنا ہے ۔


comments powered by Disqus