منصوبہ بندی کے وزیرنے کہاہے کہ پاکستان 2030ء تک دنیا کی 20 بڑی معیشتوں میں شامل ہوجائے گا ۔

عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معیشت کی بحالی کا اعتراف کررہے ہیں :احسن اقبال
18 اپریل 2017 (12:41)
0

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے باعث پاکستان کی معیشت کی بحالی کا اعتراف کررہے ہیں ۔وہ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔

احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان 2030ء تک دنیا کی 20 بڑی معیشتوں میں شامل ہوجائے گا ۔انہوں نے کہاکہ توانائی کی قلت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اوراگلے سال مئی تک دس ہزار میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی ۔