گرفتارکئے گئے ملزموں کے قبضے سے ہتھیار بھی برآمد ہوئے ۔

کراچی:مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران 23 ملزم گرفتار
18 اپریل 2017 (11:21)
0

کراچی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران 23 ملزموں کو گرفتارکرلیا ہے ۔

تلاشی کی کارروائی گلبرگ ، ٹیپو سلطان اور کیمیاڑی کے علاقوں میں کی گئی ۔
گرفتارکئے گئے ملزموں کے قبضے سے ہتھیار بھی برآمد ہوئے ۔

کراچی پولیس نے پی آئی بی کالونی سے ایک ٹارگٹ کلر یعقوب عرف فوجی کو گرفتارکرلیا ہے ۔
ایس ایس پی ایسٹ فیصل عبداﷲ نے بتایاکہ اس ٹارگٹ کلر کا تعلق درویش آفریدی گروپ سے ہے اور وہ سال 2014ء میں قاری محمد رحیم اور زمان کے قتل میں ملوث تھا ۔
اس کے قبضے سے ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں ۔