وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ لوگوں کے جان ومال کا تحفظ ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

پنجاب کے 6بڑے شہروں میں سیف سٹی منصوبہ شروع کیا جارہاہے:شہباز
18 اپریل 2017 (11:16)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہاہے کہ صوبے کے چھ بڑے شہروں میں سیف سٹی منصوبہ شروع کیا جارہاہے۔

انہوں نے یہ بات آج لاہور میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں سیف سٹی منصوبے سے متعلق مختلف امورکا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ لوگوں کے جان ومال کا تحفظ ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے امن و امان کی صورتحال کی بہتری کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔


comments powered by Disqus