File photo

ترک صدر کی یورپی مبصرین کی اپنے ملک میں ہونے والے ریفرنڈم پر تنقید کی مذمت
18 اپریل 2017 (09:35)
0

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے یورپی مبصرین کی طرف سے اپنے ملک میں ہونے والے ریفرنڈم پر تنقید کی مذمت کی ہے اور اسے بنیاد پرست ذہنیت قراردیا ہے۔

انقرہ کے ہوائی اڈے پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہاکہ ان کے ملک میں سب سے زیادہ جمہوری انتخابات کاانعقاد کروایاگیا ہے جس کی مغرب میں کہیں مثال نہیں ملتی۔
طیب اردوان نے کہاکہ یورپی یونین کی جانب سے ترکی کے یورپی یونین کے ساتھ الحاق سے متعلق مذاکرات معطل ہونا بھی زیادہ اہم بات نہیں ہے۔
ادھر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رجب طیب اردوان کوٹیلیفون کیا اورریفرنڈم میں کامیابی پر مبارکباد دی۔


comments powered by Disqus