امریکہ نے شمالی کوریا کو میزائل کے مزید تجربات کرنے سے خبردارکردیا
18 اپریل 2017 (08:32)
0

امریکہ نے شمالی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس کے عزم کا امتحان نہ لے۔

شمالی کوریا کے قائم مقام صدر Hwang kyo ahn کے ہمراہ سیول میں اظہار خیال کرتے ہوئے امریکہ کے نائب صدر Mike Pence نے کہاکہ گزشتہ دوہفتے میں دنیا نے شام کے فضائی اڈے پر امریکی میزائل حملے اورافغانستان میں دولت اسلامیہ پر طاقتور بم گرانے کے ذریعے دنیا نے صدر ٹرمپ کے عزم کا مشاہدہ کیا۔
PenceاورHwang kyo ahn نے کہا کہ وہ شمالی کوریا میں امریکہ کےThaad میزائل فضائی نظام کی جلد تنصیب پر پیشرفت کریں گے۔
ادھر شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ Han Sang Ryol نے کہا ہے کہ ان کا ملک ہفتہ وار ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر میزائل تجربات جاری رکھے گا۔