File photo

سماجی ذرائع ابلاغ پر گستاخانہ مواد جاری کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا:بلیغ
18 اپریل 2017 (06:38)
0

حکومت سماجی ذرائع ابلاغ پر گستاخانہ مواد ہٹانے کے لئے کام کررہی ہے۔

ایک انٹرویو میں داخلہ کے وزیر مملکت محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ سماجی ذرائع ابلاغ پر گستاخانہ اور توہین رسالتۖ پر مبنی مواد جاری کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ قومی تعلیمی نصاب تیاری کے مراحل میں ہے اور نصاب میں برداشت کے مضامین شامل کئے جارہے ہیں۔