پاکستا ن امریکہ کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے:ڈار
18 اپریل 2017 (06:27)
0

پاکستا ن امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اورمختلف شعبوں خصوصاً تجارت اورمعیشت میں ان تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔

یہ بات وزیر خزانہ اسحق ڈار نے افغانستان اور پاکستان کے لئے امریکہ کی قائمقام نمائندہ خصوصی Laurel Miller سے اسلام آباد میں باتیں کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن اور خوشحالی کیلئے تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے کیونکہ یہ خطے میں امن کے لئے ناگزیر ہے۔
Laurel Miller نے وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان میں بڑے پیمانے پر معاشی استحکام کو سراہا۔


comments powered by Disqus