ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ ایک کالعدم تنظیم کے سرغنہ کا ہتھیار ڈالنا آپریشن ردالفساد کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

احسان اللہ احسان نے سکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے:آئی ایس پی آر
18 اپریل 2017 (06:15)
0

پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ کالعدم تنظیم پاکستان تحریک طالبان کے سابق سرغنہ احسان اللہ احسان نے جو جماعت الاحرار میں شامل ہوگئے تھے ،سکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے ہیں۔

انہوں نے اس بات کا اعلان راولپنڈی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ ایک کالعدم تنظیم کے سرغنہ کا ہتھیار ڈالنا آپریشن ردالفساد کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اُدھر شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے میڈیکل کی طالبہ نورین لغاری کی لاہور سے بازیابی کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہاکہ نورین لغاری حیدر آباد سے لاپتہ ہوئی اور پندرہ اپریل کو ایسٹر کی تقریبات کے دوران کسی چرچ میں خود کو دھماکے سے اڑنا چاہتی تھی۔
تاہم خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائی میں نورین لغاری کو چرچ میں ممکنہ حملے سے پہلے ہی پکڑ کر بڑی تباہی کو کامیابی سے روک دیا گیا۔
میجر جنرل آصف غفور نے واقعہ کو مد نظررکھتے ہوئے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں خصوصاً جب وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کررہے ہوں۔