اوپیک ممالک پیداوار میں کمی پر متفق نہ ہو سکے
18 اپریل 2016 (20:59)
0

تیل پیدا کرنے والے ممالک کے اجلاس میں تیل کی پیداوار میں کمی پر اتفاق نہ ہونے پر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آئی ہے۔
قطر میں ہونے والے اجلاس میں ایران کے سوا تیل پیدا کرنے والے گروپ اوپیک کے بیشتر ممالک بشمول سعودی عرب نے شرکت کی۔
سعودی عرب نے جو سب سے زیادہ تیل برآمد کرنے والا ملک ہے کہا تھا کہ اگر اوپیک کے تمام رکن ممالک نے اتفاق کیا تو وہ تیل کی پیداوار اور کم کرنے پر تیار ہے۔
تاہم ایران پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد تیل کی پیداوار میں اضافہ جاری رکھے ہوئے ہے۔