ماروی میمن نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا مقصد غریب خواتین کی تیارکردہ مصنوعات کی مارکیٹنگ کے ذریعے ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے وسائل کے استعمال سے غربت کا خاتمہ ہوگا:ماروی
18 اپریل 2016 (20:53)
0

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ خواتین کو اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کے لئے وسائل کا استعمال غربت کے خاتمے اور خوشحالی کا زینہ ہے۔
انہوں نے یہ بات پیر کے روز اسلام آباد میں ای کامرس کے ماہرین کی بنائی ہوئی آن لائن شاپنگ ویب سائٹ " چیزمال" کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اورنگزیب خان کی قیادت میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ماروی میمن نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا مقصد غریب خواتین کی تیارکردہ مصنوعات کی مارکیٹنگ کے ذریعے ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
وفد نے پروگرام کی چیئرپرسن کو بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والے افراد کی تیار کردہ مصنوعات کی بین الاقوامی سطح پر آن لائن پروموشن اور فروخت کے بارے میں بتایا۔