ماریشس کی صدر نے یقین ظاہر کی کہ دونوں ملک باہمی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے نئی راہوں کی تلاش جاری رکھیں گے۔

پاکستان،ماریشس سیاحت اور مواصلاتی روابط کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے:فاطمی
18 اپریل 2016 (20:31)
0

ماریشس کی صدر امینہ Gurib Fakim سے گفتگو کرتے ہوئے امور خارجہ کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی نے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
سید طارق فاطمی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور مواصلاتی رابطوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مہمان صدر کو علاقائی امن واستحکام اور تمام پڑوسی ملکوں سے دوستانہ تعلقات کیلئے وزیراعظم کے اقدامات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
ماریشس کی صدر نے یقین ظاہر کی کہ دونوں ملک باہمی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے نئی راہوں کی تلاش جاری رکھیں گے۔