نیب کا بدعنوانی کے 3ریفرنس دائرکرنے کا فیصلہ
18 اپریل 2016 (20:26)
0

قومی احتساب بیورو نے بلوچستان کے سابق وزیر اسفندیار کاکڑ ، حارث سٹیل انڈسٹری پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو شیخ محمد افضل و دیگر اور بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے سابق وائس چانسلر پروفیسر سید خواجہ علقمہ اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کے تین ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس بارے میں فیصلہ پیر کے روز اسلام آباد میں قومی احتساب بیورو کے انتظامی بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کی۔