تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری اطلاعات نے عمران کے شفافیت کے دعوئوں کو دھوکہ قرار دے دیا۔

18 اپریل 2016 (19:47)
0

تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری اطلاعات اکبر ایس بابر نے حکومت سے کہا کہ وہ و تحریک انصاف کوملنے والی غیر ملکی امداد کی تحقیقات کرائے۔
پیر کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیںکرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ کسی بھی جماعت کو ملنے والی غیرملکی امداد قومی سلامتی کا مسئلہ ہے۔
اکبر بابرنے کہا کہ ان کے پاس تحریک انصاف کو ملنے والے بیرونی فنڈز کے بارے میں دستاویزی ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہے۔
انہوںنے عمران خان کے شفافیت کے دعوؤں کو دھوکہ قرار دیا۔