جیپ مظفرآباد سے بالائی نیلم کے علاقے دودھنیال جار رہی تھی۔

جیپ دریا میں گرنے سے7افرادڈوب گئے
18 اپریل 2016 (19:42)
0

آزادکشمیر کی وادی نیلم کے علاقے دواریاں میں پیر کے روز ایک جیپ دریائے نیلم میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد ڈوب گئے۔
جیپ مظفرآباد سے بالائی نیلم کے علاقے دودھنیال جار رہی تھی۔
اب تک دو لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے کارروائی جاری ہے۔
آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب خان ، وزیراعظم چوہدری عبدالمجید اور قائد حزب اختلاف راجہ فاروق حیدر خان نے اس المناک حادثے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔