گورنر نے کہا کہ علاقے کے تباہ شدہ ڈھانچے کی بحالی اور بے گھر افراد کی واپسی پر اقتصادی سرگرمیوں کے آغاز کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

عارضی بے گھر افراد آئندہ ماہ تک اپنے علاقو ں میں چلے جائینگے:جھگڑا
18 اپریل 2016 (19:39)
0

خیبرپختونخواء کے گورنر اقبال ظفرجھگڑا نے کہا ہے کہ فاٹا کے بیس لاکھ عارضی طور پر بے گھر افراد اگلے مہینے کے اختتام تک اپنے علاقوں میں واپس چلے جائیں گے۔
انہوں نے یہ بات پیر کے روز باجوڑ ایجنسی کے صدر مقام خار میں ایک قبائلی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
گورنر نے کہا کہ علاقے کے تباہ شدہ ڈھانچے کی بحالی اور بے گھر افراد کی واپسی پر اقتصادی سرگرمیوں کے آغاز کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ فاٹا کی سڑکوں کو چین پاکستان اقتصادی راہداری سے منسلک کرنے کیلئے منصوبہ وضع کریں۔