یہ دعویٰ نئی دلی میں ہیرے کی واپسی کے حوالے سے سپریم کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے دوران واپس لیا گیا۔

بھارت کوہ نور ہیرے کے دعوے سے دستبردار
18 اپریل 2016 (19:35)
0

بھارت نے انمول ہیرے کوہ نور پر سے اپنا دعویٰ واپس لے لیا ہے۔
یہ دعویٰ نئی دلی میں ہیرے کی واپسی کے حوالے سے سپریم کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے دوران واپس لیا گیا۔
نوآبادیاتی دور میں برطانیہ کے ہاتھ لگنے والے 108 قیراط کا کوہ نور نامی قیمتی ہیرے کی ملکیت کے تنازعے کی ایک طویل تاریخ ہے جس پر بھارت اور پاکستان سمیت کم از کم چار ملکوں کا دعویٰ ہے۔
اسے برطانیہ کی ملکہ برطانیہ کی والدہ کے تاج میں لگایا گیا تھا جو 2002 میں ان کے انتقال تک وہیں موجود رہا اور اب یہ لندن کے ٹاور میں عوامی نمائش کیلئے موجود ہے۔