طلبہ نے مظاہرے کے دوران پاکستانی پرچم بھی لہرائے۔

 شہریوں کے قتل کیخلاف سراپا احتجاج مظاہرین پر پولیس کا وحشیانہ تشدد
18 اپریل 2016 (19:31)
0

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہریوں کے حالیہ قتل کے خلاف احتجاج کرنے والے افراد پرپولیس نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس سے کئی افراد زخمی ہو گئے
اطلاعات کے مطابق سرینگر ، بارہمولہ اور پلوامہ کے علاقوں میں مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
کشمیریونیورسٹی سرینگرمیں زبردست بھارت مخالف مظاہرے کی وجہ سے کٹھ پتلی وزیر کو یونیورسٹی کا اپنا دورہ منسوخ کرنا پڑا۔ طلبہ نے مظاہرے کے دوران پاکستانی پرچم بھی لہرائے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے سرینگر میں ایک انٹرویو میں مقبوضہ علاقے میں بھارتی آلہ کاروں کا سماجی بائیکاٹ کر کے شہداء کی قربانیوں کا تحفظ کرنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ۔