بری فوج کے سربراہ کی شوال آپریشن کی کامیاب تکمیل کی تعریف، افسروں اور جوانوں کے عزم اور قربانیوں کی تحسین۔

جنرل راحیل کی دہشت گردوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کی ہدایت
18 اپریل 2016 (19:20)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ہدایت کی ہے کہ فاٹا کے علاوہ دیگر علاقوں میں دہشت گردوں ، ان کے ٹھکانوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر فوری کارروائیاں کی جائیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رسائی میں اضافہ کیا جائے۔
انہوں نے یہ ہدایات پیر کے روز شمالی وزیرستان کے علاقے شوال کے دورے کے موقع پر جاری کیں۔
بری فوج کے سربراہ نے آپریشن کے آخری مرحلے کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور پورا دن جوانوں کے ساتھ گزارا۔
جنرل راحیل شریف نے شوال آپریشن کی کامیاب تکمیل کی تعریف کی اور مقاصد کے حصول کے لئے جوانوں کی غیرمعمولی کامیابیوں ، جرات ، عزم اور قربانیوں کو سراہا۔