شہریار خان نے کہا کہ نئے ہیڈکوچ کا تقرر اگلے چند روز میں کر دیا جائے گا۔

انضمام الحق قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر
18 اپریل 2016 (19:14)
0

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کپتان انضمام الحق کو قومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کیا ہے۔
یہ اعلان پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈکوچ کا تقرر اگلے چند روز میں کر دیا جائے گا۔
اس موقع پر انضمام الحق نے کہا کہ یہ تقرری ان کے لئے اعزاز ہے کیونکہ اس سے انہیں قومی کرکٹ کی خدمت کرنے کا موقع ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم کا انتخاب کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کوچ اور کپتان کے مشوروں کو اہمیت دی جائے گی۔