ممنون حسین، بی بی امینہ فردوس نے علاقائی صورتحال اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان،ماریشس کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
18 اپریل 2016 (18:48)
0

پاکستان اور ماریشس نے سیاسی معاشی اور دوسرے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے پیر کے روز اسلام آباد میں صدر مملکت ممنون حسین اورماریشس کی صدر ڈاکٹر بی بی امینہ فردوس کے درمیان ملاقات میں ہوا۔
اس موقع پر علاقائی صورتحال اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس سے قبل صدر ممنون حسین نے معزز مہمان اور ان کے 9 رکنی وفد کا ایوان صدر آمد پر استقبال کیا۔