ایکسپریس وے آئندہ سال مکمل ہو گی۔

لیاری ایکسپریس وے پر دوبارہ کام کا آغاز
18 اپریل 2016 (18:45)
0

لیاری ایکسپریس وے آئندہ سال مکمل ہوجائے گی کیونکہ منصوبے پر معطل کام پھرشروع کردیاگیا ہے۔
شاہراہوں کے قومی ادارے کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ ماری پور سے سہراب گوٹھ تک باقی پانچ اعشاریہ تین کلو میٹر شاہراہ کے کام کا دوبارہ آغاز خوش آئند ہے کیونکہ اس کی تکمیل سے ٹریفک کا ہجوم کم کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ لیاری ایکسپریس نہایت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس سے بڑی گاڑیوں کو متبادل راستہ فراہم ہوگا اور کراچی میں معمول کی ٹریفک کی روانی میں بھی مدد ملے گی۔
لیاری ایکسپریس وے کی مجموعی لمبائی تیئس کلو میٹرسے زائد ہے۔