صوبائی وزیرنے سبی سے ہرنائی ریلوے لائن پر تعمیراتی کام کا معائنہ بھی کیا۔

صوبائی حکومت معیاری سڑکوں کی تعمیر پر توجہ دے رہی ہے:عبدالرحیم
18 اپریل 2016 (18:40)
0

بلوچستان کے وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارت وال نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے میں معیاری سڑکوں کی تعمیر پر توجہ دے رہی ہے۔
انہوں نے یہ بات ضلع ہرنائی میں Murgha روڈ کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ضلع ہرنائی قدرتی و سائل سے مالا مال ہے اورحکومت نے عوام کو تمام سہولتوں کی فراہمی کا عزم کارکھا ہے جدید سہولیات سے سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے گا۔ علاقہ ترقی کرے گا اور لوگ خوشحال ہوںگے۔
صوبائی وزیرنے سبی سے ہرنائی ریلوے لائن پر تعمیراتی کام کا معائنہ بھی کیا۔