اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس میںترقیاتی منصوبوں کی تیزی سے تکمیل اور سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانےکا بھی فیصلہ کیا گیا۔

 پانامہ پیپرز تحقیقات: کمیشن کی تشکیل کیلئے پارلیمانی رہنمائوں سے مشاورت کا فیصلہ
18 اپریل 2016 (18:35)
0

مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی تیزی سے تکمیل اور سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر وزیر خزانہ اسحق ڈار کے زیر صدارت پیر کے روز اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں امن وامان بحال کرنے ، توانائی بحران پر قابو پانے ، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے اور بنیادی ڈھانچے کے دیگر منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے اقدامات تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس نے پاناما پیپرز کی تحقیقات کیلئے مجوزہ کمیشن کی تشکیل اور اسکے دائرہ اختیار کے بارے میں پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ کمیشن کی تشکیل کا حتمی فیصلہ پارلیمانی جماعتوں کے رہنمائوں سے مشاورت کے بعد کیاجائے گا۔
اجلاس میں انتخابی نظام میں شفافیت اور دیگر اصلاحات یقینی بنانے کے لئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔
پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف ،وفاقی وزرا پرویز رشید، خواجہ محمد آصف ، خواجہ سعد رفیق، خرم دستگیر، احسن اقبال، زاہد حامد، عبدالقادر بلوچ، وزیر مملکت انوشہ رحمان، وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی اورسینیٹر مشاہد اللہ نے اجلاس میںشرکت کی۔