وزیراعظم نواز شریف کی کونسل کے نئے منتخب ارکان کو مبارکباد ۔

گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات،مسلم لیگ(ن) نے چارنشستیں جیت لیں
18 اپریل 2016 (18:22)
0

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تمام چار امیدواروں نے گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔
کونسل کی چھ نشستوں کے لئے پولنگ پیر کوگلگت میں گلگت بلتستان قانون سازاسمبلی میں ہوئی۔
اسلامی تحریک کے ایک امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیاب امیدواروں میں پاکستان مسلم لیگ نون کے ارمان شاہ، سلطان علی خان، محمد اشرف سدا اور وزیر اخلاق حسین جبکہ اسلامی تحریک کے سید محمد عباس رضوی اور ایک آزاد امیدوار سید افضل شامل ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے گلگت بلتستان کونسل کے نئے منتخب ارکان کو مبارکباد دی ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے ارکان پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتیں عوام کی بہتری کے لئے بروئے کار لائیں۔