وزیر خزانہ نے کہا کہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے اراکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات ہٹانے کا بھی نوٹس لیا ہے۔

جامع انتخابی اصلاحات کامسودہ تیار کر لیا گیا:ڈار
18 اپریل 2016 (18:15)
0

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ جامع انتخابی اصلاحات کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے ۔
انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں انتخابی اصلاحات کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کا اگلے اجلاس میں مسودے کا حتمی جائزہ لیا جائے گا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے اراکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات ہٹانے کا بھی نوٹس لیا ہے۔