اس سال ایک لاکھ تینتالیس ہزار سے زائد پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔

حج درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری
18 اپریل 2016 (13:22)
0

سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین حج سے بنکوں کی نامزد برانچوں کے ذریعے حج درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے جو اس ماہ کی 26 تاریخ تک جاری رہے گا۔

کامیاب عازمین حج کیلئے قرعہ اندازی اس ماہ کی انتیس تاریخ کو ہوگی۔

اس سال ایک لاکھ تینتالیس ہزار سے زائد پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔ ساٹھ فیصد عازمین سرکاری سکیم کے تحت اور چالیس فیصد حج گروپ آرگنائزر کے ذریعے فریضہ حج ادا کریں گے۔