Thursday, 25 April 2024, 12:35:02 pm
پاکستان،سعودی عرب کے درمیان مضبوط اور خوشگوارتعلقات قائم ہیں:سنجرانی
December 18, 2018

File Photo

چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے کہاہے کہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان ثقافت اور مذہبی ہم آہنگی کی بنیاد پر مضبوط اور خوشگوارتعلقات قائم ہیں۔

سعودی عرب روانگی سے پہلے انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ دونوں ملکوں نے ضرورت کی ہرگھڑی میں ہمیشہ ایک دوسرے سے تعاون کیاہے۔انہوں نے کہاکہ دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی کی سربراہی میں نورکنی پارلیمانی وفد سعودی مجلس شوریٰ کے چیئرمین کی دعوت پرسعودی عرب کے دورے پرہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.