Thursday, 25 April 2024, 03:30:10 pm
معروف اداکارعلی اعجازانتقال کرگئے
December 18, 2018

فلم ،ٹی وی اور سٹیج کے معروف اداکارعلی اعجازحرکت قلب بند ہونے کے باعث لاہورمیں انتقال کرگئے ہیں۔

اُن کی عمر77برس تھی۔

علی اعجازنے اپنے کیریئرکاآغاز1967ء میں کیا۔ اُنہیں ٹیلی ویژن کی مقبول مزاحیہ ڈرامہ سیریز خواجہ اینڈسن سے شہرت ملی۔

 وزیر اطلاعات فواد چودھری نے فلم، ٹی وی اور سٹیج کے معروف اداکار علی اعجاز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب اور غمزدہ خاندان کے لئے صبر کی دعا کی۔

 وفاقی وزیر نے کہا کہ علی اعجاز کی وفات سے پاکستان ایک بہترین اداکار سے محروم ہوگیا ہے۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار  اور پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اداکار علی اعجاز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا  ہے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.