Thursday, 28 March 2024, 02:39:13 pm
معیشت کے استحکام کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں:علی محمد
December 18, 2018

File Photo

وزیرمملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمدخان نے کہاہے کہ قومی معیشت کے استحکام کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت تجارت کے فروغ اور پڑوسی ممالک کے ساتھ برآمدات کے حجم میں اضافے پرتوجہ مرکوزکررہی ہے۔وزیرمملکت نے کہاکہ حکومت نے متعدد فلاحی منصوبے شروع کئے ہیں جن میں رہائشی سکیمیں اور شیلٹرہومزکی تعمیر کے پروگرام شامل ہیں ۔انسداد بدعنوانی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ قومی احتساب بیورو ایف آئی اے کے تعاون سے بدعنوانی کے مقدمات کی تحقیقات کررہاہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.