Saturday, 20 April 2024, 10:07:56 am
حکومت ذرائع ابلاغ کی آزادی پرپختہ یقین رکھتی ہے:عامرمحمود کیانی
December 18, 2018

 نیشنل ہیلتھ سروسز کے وزیر عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ حکومت ذرائع ابلاغ کی آزادی پر پختہ یقین رکھتی ہے اور ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کے کیمرہ مین پر تشدد کے واقعے کی مذمت کرتی ہے۔

 یہ بات انہوں نے پمز ہسپتال اسلام آباد میں کیمرہ مین سید واجد علی کی عیادت کے بعد کہی جسے گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر نواز شریف کے محافظوں نے زخمی کردیا تھا۔

وفاقی وزیر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ واجد علی کو بہترین ممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.