Friday, 19 April 2024, 01:24:49 pm
حکومت اداروں کی بحالی کیلئے سخت کوشش کررہی ہے:سومرو
December 18, 2018

File Photo

نجکاری کے وفاقی وزیرمحمدمیاں سومرونے کہاہے کہ بلوکی،اوکاڑہ، حویلی بہادرشاہ اور جھنگ میں دو،دوبجلی گھروں کی نجکاری کی منظوری دے دی گئی ہے جس پراگلے سات سے آٹھ ماہ میں عملدرآمدیقینی بنایا جائے گا۔لاہور میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت بنکوں اور انشورنس کمپنیوں سمیت کئی اداروں کی نجکاری کاجائزہ لے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ نجکاری کے بارے میں موجودہ حکومت کی پالیسیاں واضح ،شفاف اور ملک کے بہترین مفاد میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت پاکستان سٹیل ملز اور پی آئی اے کے خسارے پرقابو پانے سمیت دیگراداروں کی بحالی اور استحکام کے لئے سخت کوشش کررہی ہے۔اس سے پہلے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمدمیاں سومرو نے کہاکہ ملک میں اقلیتوں کو بہت اہمیت حاصل ہے۔انہوں نے ملک کی سماجی، اقتصادی ترقی کے لئے مختلف شعبوں خصوصاً تعلیم اورصحت کے شعبے میں مسیحی برادری کے کردارکی تعریف کی۔بعدمیں محمدمیاں سومرو نے بشپ آزادمارشل کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹا اور تقریب کے منتظمین ،پادریوں اورمشنری سکولوں کے اساتذہ میں تحائف تقسیم کئے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.