Thursday, 27 June 2019, 07:12:14 am
برٹش ایئرویزکا10سال کےوقفےکےبعدپاکستان سےاپنی پروازیں دوبارہ شروع کرنےکافیصلہ
December 18, 2018

 برٹش ائرویز نے 10سال کے وقفے کے بعد آئند ہ سال جون سے پاکستان کے لئے اپنی پرواز یں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 یہ اعلان پاکستان کے لئے برطانیہ کے ہائی کمشنر نے آج اسلام آباد میں تجارت کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے وزیراعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے عبدالرزاق داود اور زلفی بخاری نے برٹش ائر ویز کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے پاکستان میں بہتر ہوتے کاروباری ماحول پر عالمی برادری اور غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر قرار دیا۔