Friday, 19 April 2024, 11:56:31 pm
ایمنسٹی انٹرنیشنل کامقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کےہاتھوں شہریوں کےقتل عام کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ
December 18, 2018

 انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹر نیشنل نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہریوں کے قتل عام کی آزادانہ  تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

 مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی مظالم پر تبصرہ کرتے ہوئے ایمنسٹی انڈیا کے پروگرام ڈائریکٹر Asmita Basu نے کہا کہ آتشیں اسلحے کے استعمال کی اجازت اس وقت دی جانی چاہیے جب قانون نافذ کرنے والے حکام ان افراد میں تمیز کرسکیں کہ کون تشدد میں ملوث ہے اور کون پر امن مظاہروں میں مصروف ہیں۔

ادھر مقبوضہ کشمیر کے انسانی حقوق کمیشن نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ ضلع پلوامہ میں شہریوں کے قتل عام کی حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کریں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.