Friday, 29 March 2024, 04:04:07 pm
چین پاکستان اقتصادی راہداری کے طویل المدتی منصوبے کا آغاز
December 20, 2017

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے طویل مدتی منصوبے جس کا مقصد ملک کو اپنے حقیقی اقتصادی وسائل سے استفادہ کرنے کے قابل بنانا ہے ، کا پیر کو اسلام آباد میں آغاز کردیا گیا۔اس حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا کہ طویل مدتی منصوبے کا مقصد ہمارے شہریوں کو اجتماعی طور پر اعلیٰ معیار زندگی فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ منصوبہ پاکستان میں صنعتوں اور شہروں کو جدید سہولیات کی فراہمی کا عمل تیر کرے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور چین نے سی پیک کے تحت چھیالیس ارب ڈالر مالیت کے منصوبوں کی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں اور اب تک ستائیس ارب ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری یا تو زمینی سطح پر عملدرآمد کے مرحلے میں ہے یا اس کیلئے فنڈز حاصل کرلئے گئے ہیں۔ یہ حالیہ دور کی بہت بڑی کامیابی ہے کہ اتنے قلیل وقت میں دونوں ممالک کے درمیان اتنے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری شروع کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک توانائی ، گوادر پورٹ کی تعمیر ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور صنعتی تعاون سے متعلق ہے۔گوادر خضدار رتو ڈیرو ہائی وے کو ترجیحی بنیادوں پر شروع کیا گیا جبکہ میرپور مظفرآباد مانسہرہ ہائی وے دوردراز شمال مشرقی علاقوں کو قراقرم ہائی وے سے منسلک کرے گی۔گلگت چترال چک درہ ہائی وے اس علاقے کو سی پیک کے مرکزی راستوں سے ملائے گی۔پنجگور۔نوکنڈی روڈ کا تعمیراتی کام بھی شروع ہوگیا ہے جو مغربی بلوچستان کو مرکزی مغربی روٹ سے ملائے گی۔وفاقی وزیر نے سی پیک کے تحت بڑی سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان کی ایک ایسے وقت پر مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا جب دوسرے ممالک ملک میں سرمایہ کاری سے ہچکچا رہے تھے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.